دھرم شالہ،25؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے ہند۔آسٹریلیا ٹیسٹ سریز کے آخری میچ کے پہلے دن آسٹریلوی کپتان ا سٹیوا سمتھ کی سنچری کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ ان کے نام ہو گیا۔ا سٹیو اسمتھ پہلے آسٹریلوی کپتان بن گئے جنہوں نے ایک ٹیسٹ سریز میں 3 سنچری لگائی ہے۔ا سٹیو سمتھ نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 173 گیندوں پر 111 رنز بنائے۔ اس سے قبل اسمتھ نے پونے ٹیسٹ میں 109 اور رانچی ٹیسٹ 178 ناٹ آؤٹ رنے بنائے۔ہندوستانی اسپنر آر اشون نے اسمتھ کو سلپ میں کپتان اجنکیارہانے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ اس وکٹ کے ساتھ اشون اس سیشن میں 13 میچوں میں 69 وکٹ لے کر سب سے کامیاب بالر بن گئے ۔ساتھ ہی سریز میں پہلی بار آسٹریلیا کی جانب سے دوسرے وکٹ کے لئے سب سے بڑی شراکت بھی بنی۔ زخمی ہندوستانی کپتان کے میچ نہیں کھیلنے کی وجہ سے ٹیم میں شامل کئے گئے ا سپن بالر کلدیپ یادو نے دھرم شالہ میں ٹیسٹ میچ میں ڈبیو کیا۔ کلدیپ یادو کوسابق ہندوستانی اسپنر ایل شیورام کرشنن نے ٹیسٹ کیپ دی۔